پاکستان عوامی لائرز موومنٹ (PALM)کے نو منتخب عہدیداران کا اعلان،ڈاکٹر طاہر القادری کی مبارکباد

جمعہ 22 جون 2018 22:29

پاکستان عوامی لائرز موومنٹ (PALM)کے نو منتخب عہدیداران کا اعلان،ڈاکٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) پاکستان عوامی لائرز موومنٹ کی تنظیم (PALM) کے انتخابات ہوئے،سینئر وکیل سپریم کورٹ،ہائیکورٹ لہراسب گوندل ایڈووکیٹ مرکزی صدر اور محمد حسین شاد سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے دیگر مرکزی عہدیداروں میں سینئر نائب صدر خان عبد القیوم خان،نائب صدر نشاط احمد باجوہ،نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نائب صدر،سعید الحسن سیکرٹری کوآرڈینیشن،سید مزمل حسین شاہ سیکرٹری انفارمیشن،شکیل ممکا سیکرٹری فنانس،جبکہ سنٹرل پنجاب کیلئے آصف سلہریا ایڈووکیٹ صدر ،امتیاز چوہدری نائب صدر ،سردار غضنفر حسین سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباددی۔