پنڈی گھیب ، حلقہ این اے 56 میں مسلم لیگ (ن) دو حصوں میں تقسیم ہوگئی، پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر کھنڈہ اور سدریال گروپ نے آزاد پینل کا اعلان کر دیا

جمعہ 22 جون 2018 22:39

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) حلقہ این اے 56 میں مسلم لیگ (ن) دو حصوں میں تقسیم ہوگئی، پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر کھنڈہ اور سدریال گروپ نے آزاد پینل کا اعلان کر دیا، اس سلسلہ میں گزشتہ روز سدریال فارم پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے این اے 56 سے امیدوار ملک شہر یار خان نے کہا کہ کھنڈہ گروپ علاقہ کا مظبوط ترین سیاسی دھڑہ ہے جس کی عوامی خدمات کئی برسوں پر محیط ہیں ہمارے والد ملک اللہ یار خان مرحوم اور سابق ایم این اے ملک اعتبار خان نے مشکل وقت میں بھی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اپنی وفاداری نبھائی اور پارٹی پالیسی کے مطابق ٹکٹ منتخب ایم این اے کا حق تھا لیکن اس سے دست بردار ہونے کیلئے ان پر اس وقت دباو،ْ ڈالا گیا جب کاغذات نامزدگی جمع ہو چکے تھے جس کے بعد ہم حلقہ کے عوام کے بے حد اصرار پر آزاد پینل تشکیل دینے پر مجبور ہوئے ہیں جبکہ حلقہ پی پی 4 سے امیدوار حاجی ملک ریاست خان سدریال نے کہا کہ انہوں نے پارٹی قیادت کے کہنے پر کئی بار قربانیاں دیں اور حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کی لیکن انہیںمسلسل نظر انداز کیا گیا انہوں نے کہا کہ کھنڈہ گروپ اور حلقہ کے عوام نے ان پر جو اعتماد کا اظہار کیا وہ اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے ان راہنماو،ْں نے کہا کہ حلقہ پی پی 3 سے وہ بہت جلد اپنے امیدوار کا اعلان کریں گے جبکہ پی پی 5 سے سردار منظر امیر ان کے پینل کے امیدوار ہوں گے۔