10 سال سے وزارتوں کے مزے لوٹنے والوں کو اب سی پیک کا خیال آگیا ہے،بابر یوسفزئی

جمعہ 22 جون 2018 22:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ 10 سال سے وزارتوں کے مزے لوٹنے والوں کو اب سی پیک کا خیال آگیا ہے اور حکومت ختم ہوتے ساتھ ہی اب سی پیک اور بلوچستان کے وسائل کی فکر ہورہی ہے، 10 سال سے جب آپ وزیر خزانہ اور 10 دن پہلے تک جب آپ وزیر تھے تو آپ کو سی پیک اور بلوچستان کا خیال کیوں نہیں آیا عوام کو خوشنما نعروں اور حقیقت مسخ کرکے بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا بلوچستان کی عوام باشعور ہوچکی ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے گزشتہ روز الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے، جس نے صوبے کو ترقی اور پرامن بنانے کا عزم کرچکا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف صوبائی صدر بلوچستان سردار یار محمد رند کی قیادت میں پورے بلوچستان سے کامیابی حاصل کریں گی بلوچستان کی عوام کو خوشنما نعروں سے بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا بلوچستان کے ساتھ ستر سالوں میں بہت زیادتی ہوئی ہے، انشاء اللہ اگر خدمت کا موقع ملا بلوچستان کے احساس محرومی کا ازالہ کریں گے۔