ٹکٹوں کی تقسیم ن لیگ کے لیے گلے کی ہڈی بن گئی،3 دن کے اندر قیادت کے خلاف بڑی بغاوت اٹھنے کا خدشہ
ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر تنازعے کے بعد لاہور ، فیصل آباد، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولنگر، پاک پتن اور ملتان میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کئی رہنما آزاد الیکشن لڑ سکتے ہیں
سید فاخر عباس جمعہ 22 جون 2018 23:21
(جاری ہے)
مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کے وطن لوٹنے پر ٹکٹوں کی تقسیم کا پلان بنایا تھا۔تاہم مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے وطن لوٹتے ہی ٹکٹوں کی تقسیم کا منصوبہ دھرے کا دھرا رہ گیا۔
پارٹی قیادت کی ہدایت پر ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ موخر کر دیا گیا ہے۔اب اعلان یہ کیا جارہا کہ غیر متنازعہ ٹکٹوں کا اعلان کل کیا جائے گا جبکہ بقیہ سیٹوں کی ٹکٹیں مرحلہ وار دی جائیں گی۔تاہم تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم ن لیگ کے لیے گلے کی ہڈی بن گئی ہے،3 دن کے اندر قیادت کے خلاف بڑی بغاوت اٹھنے کا خدشہ ہے۔ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر تنازعے کے بعد لاہور ، فیصل آباد، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولنگر، پاک پتن اور ملتان میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کئی رہنما آزاد الیکشن لڑ سکتے ہیں۔تاہماب لیگی قیادت نے اختلافات سے بچنے کیلئے اب مرحلہ وار ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کیا ہے۔ مقامی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں جو حلقے کلیئر ہیں وہاں ٹکٹ جاری کیے جائیں گے اور اختلافات والے حلقوں میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک انتظار کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
سیکورٹی فورسز کا ژوب میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
پنجاب حکومت ہتک عزت بل“جبکہ وفاقی حکومت ”پیکا ترمیمی ایکٹ“ آزادیوں کے خلاف قراردیتے ہوئے مستردکردیا
-
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ”ہتک عزت“بل کی مذمت‘لاہور کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
-
لاہور پریس کلب کے صدرارشد انصاری ‘سیکرٹری زاہد عابد اور گورننگ باڈی نے پنجاب حکومت کا”ہتک عزت بل“مسترد کردیا
-
ہمارے معززجج کے خلاف سوشل میڈیا پرکمپئین چلایا گیا، سیٹنگ جج کے وہ معلومات پبلک کئے گئے جو کوئی عام بندہ نہیں نکال سکتا،
-
کےالیکٹرک نے پھر بجلی فی یونٹ 18.86روپے بڑھانے کی سفارش کردی ہے
-
ایک مخصوص طبقے کو مکمل طورپرکلین چیٹ دینے کیلئے عالمی طاقتوں کی مدد سے ایک فرمائشی پروگرام ترتیب دے دیاگیاہے، سینیٹرفیصل واڈا کا انکشاف
-
اس معاملے کا پہلا پہلو یہ ہے کہ خط کے مندرجات میں جج صاحب نے خود فرمایا ہے کہ موصول ہونے والا پیغام کسی بھی طرح سے انصاف کے حصول میں مداخلت نہیں تھی،اٹارنی جنرل آف پاکستان
-
راولپنڈی،10 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالاملزم گرفتار
-
اسحاق ڈار سے چائنہ تھری گارجز کارپوریشن کے ایگزیکٹو نائب صدر اور چائنا تھری گارجز انٹرنیشنل لمیٹڈ کے چیئرمین کی ملاقات، مختلف امورپر غور
-
اسپیکر قومی اسمبلی سے جاپان کے سفیر کی ملاقات،پارلیمانی تعاون اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
کراچی سے لاہورآنے والی عوام ایکسپریس حادثے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.