ملتان سے لاہور جانے والی بس اٴْلٹ گئی،

2 مسافر جاں بحق

ہفتہ جون 13:13

ملتان سے لاہور جانے والی بس اٴْلٹ گئی،
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) ملتان سے لاہور جانے والی تیزرفتارمسافربس کوٹ رب نواز کے قریب اٴْلٹ گئی ، حادثے میں 2 مسافر جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملتان سے لاہور جانے والی بس کو بابر چوک پرحادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو مسافرموقع پرجاں بحق ہوگئے، جن میں سے ایک مسافر کی شناخت دولت گیٹ ملتان کے رہائشی ریحان کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے میں 20 مسافر زخمی ہوئے، 16 زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 4 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی، بس میں سے تمام زخمی مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور کو سڑک پر اسپیڈ بریکر نظر نہیں آیا جس سے بس اٴْلٹ گئی۔