ووٹ کو عز ت دو کا نعرے لگانے والے پہلے ووٹر ز کی عز ت کر نا تو سیکھیں‘ ثمینہ خالد

ہفتہ جون 15:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) صدر پیپلز پار ٹی ویمن و نگ پنجا ب ،این اے 132سے نامزد امیدوار ثمینہ خا لد کھر گی نے کہا ہے کہ ووٹ کو عز ت دو کا نعرے لگانے والے پہلے ووٹر ز کی عز ت کر نا تو سیکھیں،صر ف انتخابا ت کے دنوں میں نظر آ نے والے امیدوارو ں کوعوام اچھی طرح پہچانتے ہیں ۔ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے حلقہ این اے میں کارکنوں او ر ووٹرز کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تار یخ عوام کی خد مت سے بھر ی پڑی ہے ،پیپلز پار ٹی واحد سیا سی جماعت ہے جس کی قیاد ت نے ملک اور قوم کیلئے اپناخو ن دیا ۔پیپلزپارٹی کی قیا د ت پر جتنے بھی برے حا لا ت آ ئے انہو ں نے کبھی ڈیل نہیں کی ۔انہو ں نے کہا کہ پہلے بھی حلقہ کے عوام کی خد مت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہوں گی ۔حلقہ میں پیپلز پار ٹی کے دور میں ہی تر قیا تی کام ہو ئے ،آ ئندہ بھی پیپلز پار ٹی عوام کو ما یو س نہیں کرے گی ۔ا نہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو مستقبل کے وزیر اعظم ہیں ،،آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کرے گا ۔