ڈاکٹر طاہر القادری نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا باقاعدہ اعلان کردیا

الیکشن میں حصہ لینا ہماری جدوجہد کی موت ہے، پاکستان میں کرپشن ہوائی جہاز پر اور احتساب بیل گاڑی پر سفر کررہا ہے‘ اصولوں کی جنگ جاری رکھیں گے، آرٹیکل 62،63 کا قتل عام ہوا اور اسی کے نام پر کاروبار چمکا، تمام جرائم پیشہ افراد دوبارہ اسمبلیوں کی سیٹوں پر بیٹھتے نظر آرہے ہیں‘میڈیا سے گفتگو

ہفتہ جون 15:23

ڈاکٹر طاہر القادری نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا باقاعدہ اعلان کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں حصہ لینا ہماری جدوجہد کی موت ہے، پاکستان میں کرپشن ہوائی جہاز پر اور احتساب بیل گاڑی پر سفر کررہا ہے‘ اصولوں کی جنگ جاری رکھیں گے، آرٹیکل 62،63 کا قتل عام ہوا اور اسی کے نام پر کاروبار چمکا، تمام جرائم پیشہ افراد دوبارہ اسمبلیوں کی سیٹوں پر بیٹھتے نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ یہ نظام دھاندلی زدہ اور ظلم زدہ ہے اور کرپٹ کو تحفظ دیتا ہے جبکہ پی اے ٹی والے کچلنے والے نظام کا حصہ نہ تھے نہ ہیں اور نہ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینا ہماری جدوجہد کی موت ہے، ہماری جدوجہد جاری رہے گی ٹکٹ جاری نہیں کریں گے اور امیدواروں کے جمع کرائے گئے کاغذات واپس لیں گے، ہم نے جمہوریت کی شفافیت کیلئے جدوجہدکی، سانحہ ماڈل ٹائون کا ہمیں آج تک انصاف نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ اصولوں کی جنگ جاری رکھیں گے، آرٹیکل 62،63 کا قتل عام ہوا اور اسی کے نام پر کاروبار چمکا، تمام جرائم پیشہ افراد دوبارہ اسمبلیوں کی سیٹوں پر بیٹھتے نظر آرہے ہیں۔