بلوچستان قومی پارٹی کی کامیابی سے بلوچستان ترقی کی راہ ہر گامزن ہوگا، ڈاکٹر محمد امین مینگل

ہفتہ 23 جون 2018 19:26

گنداخہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) حلقہ پی بی 14اوستہ محمد گنداخہ کی صوبائی نشست پر بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل)کے نامزد امیدوار ڈاکٹر محمد امین مینگل نے کہا ہے کہ انشااللہ عوام کی طاقت سے کامیاب ہوکر حلقے کی عوام کے دیرینہ مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل گنداخہ کے مختلف علاقوں میں کارنر مینٹنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیل گنداخہ کے صدر کامریڈ رحمت اللہ مینگل،نائب صدر نیاز احمد،جنرل سیکرٹری سراج احمدزہری،ڈاکٹر اسلم جتک،علی مراد نیچاری و دیگربڑی تعداد میں کارکنان ہمراہ تھے،ڈاکٹر امین مینگل نے مذید کہا کہ قائد سردار اختر مینگل کی قیادت میں انے والے الیکشن میں پورے صوبے سے جیت مقدر بن چکی ہے اور بی این پی کی کامیابی سے بلوچستان ترقی کی راہ ہر گامزن ہوگااب ہمیں علاقے کی اجتماعی ترقی و خوشحالی پر توجہ دینی ہوگی انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو عوام تبدیلی لائیں گے کیونکہ عوام نے سابقہ حکمرانوں کو رد کردیا ہے علاقے میں ترقی نام کی کوئی چیز نہیں ہے نہری پانی پکی سڑکیں بجلی گیس کی کوئی سہولیات موجود نہیں ہیں.اس موقع پر مختلف برادریوں کے لوگوں نے ڈاکٹر امین مینگل کی حمایت کا اعلان کیا�

(جاری ہے)