ْآئندہ انتخابات کی نگرانی کیلئے سینیٹر رخسانہ زبیری کی زیر نگرانی سنٹرل الیکشن سیل قائم

ہفتہ 23 جون 2018 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر رخسانہ زبیری کے زیر نگرانی سنٹرل الیکشن سیل قائم کر دیا ہے جو آئندہ انتخابات کی نگرانی کرے گا۔

(جاری ہے)

سیل میں سید نیر حسین بخاری، امجد حسین،چوہدری منظور، خواجہ مجتبیٰ، جمیل سومرو،حافظ نعیم، ایڈووکیٹ چاند بی بی، نذیر ڈھوکی اور دیگر شامل ہیں۔ سیل کا اجلاس سینیٹر رخسانہ زبیری کی صدارت میں ہفتہ کے روز پارٹی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں آئنہ انتخابات کے دوران پارٹی پالیسی کے مطابق حکمت عملی تشکیل دی گئی۔ فیصلے کے مطابق نذیر ڈھوکی سیل کے میڈیا کوآرڈنیٹر ہوں گے۔