میڈیا اچھے لوگوں کے ساتھ ا چھے کاموں کو بھی اجاگر کریں ،نگراں وزیر اطلاعات سندھ
ہمارے یہاں اچھے لوگ پاکستان کی صحیح معنوں میں خدمت کررہے ہیں،جمیل یوف کی وفد سے بات چیت
ہفتہ 23 جون 2018 20:01
(جاری ہے)
نگران وزیر اطلاعات جمیل یوسف نے فائونڈیشن کی کارکردگی اور سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی اچھی چیزوں ،شخصیات اور کاموں کی تشہیر کرنا چاہئے تاکہ عالمی وملکی سطح پر مثبت اور اچھے اثرات جاکر پاکستان کا امیج زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے میں اپنا انفرادی کردار ادا کرسکے ۔
بھارت میں بھی کئی ادارے اور تنظیمیں اپنی تشہیر کرتی ہیں لیکن پاکستان میں یہ کمی ہے اس کے لئے ہمیں ملکر مشترکہ طور پر اس سمت میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں اچھے لوگ پاکستان کی صحیح معنوں میں خدمت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے نے لندن اسکول آف اکنامکس میں جناح چیئر قائم کرانے میں اہم کردار داد کیا اور اسکول کے بورڈ چیئر مین کو پاکستان میں مختلف منصوبوں اور تعمیری سرگرمیوں سے روشناس کرایا حتیٰ کہ انہیں کہا گیا کہ پاکستان محفوظ ملک نہیں ہے لیکن ہماری کارکردگی کی وجہ سے وہ پاکستان کا دورہ کرکے گئے ۔نگراں حکومت مختصر عرصے کے لئے ایک ایجنڈے کے تحت آئی ہے لیکن اس کی معیاد زیادہ ہونی چاہئے تاکہ ماضی کی حکومتوں کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی مفصل رپورٹ اور نگراں حکومتی دور کے اچھے کاموں اور اچھی شخصیات کی بھر پور طریقے سے تشہیر کرکے کرپشن ،اقرباء پروری اور پسند وناپسند کی پالیسیوں کو رد کرکے میرٹ پر تقرریاں اور مثبت کاموں کو اجاگر کیا جاسکے وفد میں حامد عابدی ،ڈاکٹر حسین رضا ،محمد علی نقوی ،صابر علی ۔زیڈ ایچ خرم،ریحان ہاشمی اور دیگر بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
موبائل فونز کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کردی گئی
-
نو مئی کا رونا رونے والے 12 مئی کا سانحہ بھول گئے ہیں، حلیم عادل شیخ
-
پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
-
آئندہ بجٹ میں سیلز و انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
-
وزیر خوراک نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو 15 روپے روٹی کی فروخت پر رضامند کرلیا
-
پی ٹی آئی اور عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، مسرت جمشید چیمہ
-
پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے
-
خیبرپختونخوا میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے ہسپتالوں میں کول سپیسز قائم کرنے کا فیصلہ،محکمہ صحت خیبرپختونخواایڈوئزری
-
9مئی کو جلائو گھیرائو کیس:عمر سرفراز چیمہ ،یاسمین راشد،محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کیخلاف ٹرائل یکم جون تک ملتوی
-
پیپلزپارٹی عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے گی، سید نوید قمر
-
حضرت بی بی راستی المعروف بی بی پاک دامن کا عرس اتوار کو شروع ہو گا
-
دنیا بھرمیں نرسوں کا عالمی دن (کل)منایا جائیگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.