قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کی الیکشن میں مداخلت پر تحفظات کا اظہار

ہفتہ 23 جون 2018 20:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کی الیکشن میں مداخلت پر تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے اور امیدواروں کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو پولنگ والے دن تک معطل کیا جائے تاکہ یہ انتخابات میں مداخلت نہ کرسکیں امیدواروں کی جانب سے حکومت کو یہ باور کرایا گیا ہے کہ بلدیاتی اداروں میں اکثریت مسلم لیگی سربراہوں کی ہے جو مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو مکمل سپورٹ کررہے ہیں اور اس سے مخالف امیدواروں کو پریشانی کا سامنا ہے لہذا بلدیاتی سربراہوں کو فی الفور معطل کیا جائے اور ان کے اختیارات الیکشن تک سلب کئے جائیں۔