مونی رائے نئی فلم ’’میڈ ان چائنا ‘‘ میںراج کمار رائو کے ساتھ کاسٹ

اتوار 24 جون 2018 13:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) بھارتی ٹی وی فلم اداکارہ مونی رائے نئی فلم ’’میڈ ان چائنا ‘‘ میں اداکار راج کمار رائو کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ مونی رائے فلمساز دنیش ویجان کی نئی فلم ’’میڈ ان چائنا ‘‘ میں اداکار راج کمار رائو کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی لیکن ان کے کردار سے متعقلق واضح نہیں کیا گیا، فلم میں اداکار راج کمار رائو گجراتی بزنس مین کا کردار ادا کریں گے جس کی عکسبندی رواں سال ستمبر میں شروع کی جائے گی جبکہ فلم کی زیادہ تر عکسبندی چین اور چند اہم مناظر بھارتی شہر احمد آباد میں عکسبند کئے جائیں گے۔

راج کمار رائو فلم ’’مینٹل ہے کیا‘‘، ’’سٹری‘‘، ’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ اور ’’فنے خان ‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :