سلمان خان کا فلم ’’دبنگ 3‘‘ میں ثاقب سلیم کو کاسٹ کرنے پر غور

اتوار جون 13:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان فلم ’’دبنگ 3‘‘ میں اداکار ثاقب سلیم کو کاسٹ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان فلم ’’ریس 3‘‘ میں اداکار ثاقب سلیم کی اداکاری سے بے حد متاثڑ ہوئے ہیں جس کے باعث سلمان فلم ’’دبنگ 3‘‘ میں ثاقب سلیم کو کاسٹ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں فلم کے پروڈیوسر ارباز خان کا کہنا ہے کہ ابھی فلم کے سکرپٹ پر کام جاری ہے اور میکرز فلم کی کاسٹ سے متعلق جلد ہی باقاعدہ اعلان کریں گے۔