سوات واقعی پاکستان کا سوئٹزرلینڈ ہے سواتی عوام محبتیں بانٹنے والے لوگ ہیں،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

صحافیوں نے ہمیشہ قلم کی حرمت کی لاج رکھی اور اپنا پیشہ ورانہ کردار فعال انداز میں ادا کیا ہے ان کی مثبت رپورٹنگ نے پوری دُنیا کو سوات کے حوالے سے ایک اچھا پیغام دیا ہے

اتوار 24 جون 2018 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے کہا ہے کہ سوات نہ صرف ملاکنڈ ڈویژن کا صدر مقام ہے بلکہ قرار واقعی پاکستان کا سوئٹزرلینڈ ہے سواتی عوام محبتیں بانٹنے والے لوگ ہیں جس طرح سوات کی تمام وادیاں انتہائی دلکش ہیں اسی طرح سوات کے لوگ بھی محب وطن اور مہمان نواز ہیں یہاں کا میڈیا بھی بڑا بیدار اور فرض شناس ہے سوات پریس کلب کے صحافیوں نے اپنا قلم دھرتی کے بہترین مفاد میں استعمال کیا ہے اور اس حوالے سے سوات پریس کلب نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے جس پر ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں تبادلے پر سبکدوش ہونے والے پولیس اور انتظامی افسران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈی پی او واحد محمود ، ڈی سی شاہد محمود نے اپنے خطاب میں سوات پریس کلب کے صحافیوں کی طرف سے انکی عزت افزائی پر صحافیوں کا شکریہ ادا کیا کمشنر ملاکنڈ اور سبکدوش ڈی آئی جی نے کہا کہ سوات میں قیام امن کے سلسلے میں پاک فوج اور سول و پولیس انتظامیہ کے شانہ بشانہ سوات پریس کلب کے صحافیوں کی خدمات اور قربانیاں ناقابل فروموش ہیں انہوں نے کہا کہ ان صحافیوں نے ہمیشہ قلم کی حرمت کی لاج رکھی اور اپنا پیشہ ورانہ کردار فعال انداز میں ادا کیا ہے ان کی مثبت رپورٹنگ نے پوری دُنیا کو سوات کے حوالے سے ایک اچھا پیغام دیا ہے انہوں نے کہا کہ سوات پورے پاکستان کی0 2 کروڑ عوام کا گھر ہے اور سوات کے عوام کی محبت اور مہمان نوازی ملک بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لاتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم سوات پریس کلب کے صحافیوں اور عوام کی مہمان نوازی کے معترف ہیں ہماری حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا اہتمام ان کے جذبہ تعاون اور نیک خواہشات کا برملا اظہار ہے ۔

متعلقہ عنوان :