آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا‘ محکمہ موسمیات

اتوار 24 جون 2018 21:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق (آج) پیر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاجبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، بہاولپور، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاہے تاہم مالاکنڈ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش گوپس میں09 ملی میٹر، ہنزہ، گلگت 02، دیر 03، کالام 02، گڑھی دوپٹہ 03 اور مظفر آباد میں 02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں پردرجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ تربت 47، نوکنڈی، دادو 46، دالبندین، جیکب آباد اور بہاولنگر میں45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔