سعودی دارالحکومت ریاض یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں سے لرز اُٹھا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار جون 22:50

سعودی دارالحکومت ریاض یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں سے لرز اُٹھا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2018ء) سعودی دارلحکومت ریاض یکے بعد دیگرے 4 دھماکوں سے لرز اُٹھا۔ اطلاعات کے بعد سعودی دارالحکومت ریاض میں اب سے کچھ دیر پہلے یکے بعد دیگرے 4 دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔ دھماکوں سے سارا شہر لرز اُٹھا اور متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ایک شہری کا کہنا ہے کہ اُس سے دھماکے سے پہلے آسمان میں روشنی دیکھی  جبکہ ایک اور سعودی شہری کے مطابق یہ ممکنہ طور پر یمنی حوثیوں کی جانب سے فائر کئے گئے میزائل ہو سکتے ہیں جس کو سعودی فوج نے فضاء میں ناکارہ بنا دیا ہے۔ دھماکوں کی اصل نوعیت فی الحال معلوم نہ ہو سکی۔