چارسدہ میں ای آکشن سسٹم کے ذریعے ٹھیکوں کی نیلامی

پیر 25 جون 2018 13:08

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) ٹی ایم اے چارسدہ کے زیر نگرانی ای آکشن سسٹم کے ذریعے 13مختلف ٹھیکہ جات کی گزشتہ سال سے 20سی42 فیصد تک اضافی نرخوں کے ساتھ نیلا می ہوئی جبکہ پبلسٹی سائن بورڈ کا ٹھیکہ 260فیصد اضافی نرخ کے ساتھ نیلام ہوا۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق ٹی ایم اے چارسدہ میں ای آکشن سسٹم کے ذریعے 18سے 20جون تک مختلف ٹھیکوں کے لئے آن لائن بولی ہوئی جو کہ 20جون کے رات 12 بجے تک جاری رہی اس دوران مال مویشی چارسدہ اربن ٹھیکہ 18لاکھ 90ہزار 300پر جواد علی شاہ ، رکشہ اسٹینڈ اتمانزئی 8لاکھ 43ہزار روپے پر جوادعلی شاہ رکشہ فیس سرڈھیر ی 1لاکھ 21ہزار روپے پر سید افضل ،لائسنس فیس 14لاکھ 6ہزار 450روپے پر حاجی جان محمد ، پبلسٹی سائن بورڈ 27لاکھ روپے پرایم ایس خیبر گروپ مال مویشی سرڈھیری 18لاکھ 90ہزار پر سید افضل ، مال مویشی عمر زئی 18لاکھ 30ہزار روپے پر حاجی رضوان اللہ پر ، مال مویشی شاخ نمبر 6 دو لاکھ50ہزار 50روپے پر حاجی جان محمد مال مویشی نستہ ، 11لاکھ 70ہزار روپے پر ناصر خان کو ، سٹاف شاخ نمبر6ایک لاکھ 89ہزار روپے پر جواد علی شاہ کو ، سٹاف سردریاب 3لاکھ 68ہزار 500روپے پر جواد علی شاہ کو ، رکشہ فی اسٹینڈ اربن چارسدہ 65لاکھ 10ہزار روپے پر نور رحمان کو اور تانگہ /گدھا گاڑی ایک لاکھ 50ہزار 71روپے پر علی نواز کو آن لائن نیلامی کے ذریعے مل گئے، نیلامی میں رجسٹرڈ ٹھیکہ داروں نے حصہ لیا،ٹھیکہ داروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ 48گھنٹوں کے اندر اندر متعلقہ ٹی ایم اے میں سکیورٹی اور ایڈوانس جمع کریں۔

متعلقہ عنوان :