ڈیرہ اسماعیل خان ،ْسٹی پولیس کی کاروائی ،

تین منشیات فروش گرفتار ، ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اورمنشیات فروختگی کی 14530روپے رقم برآمد

پیر 25 جون 2018 16:26

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) سٹی پولیس نے رحمانیہ ہسپتال کے قریب کاروائی کے دوران تین منشیات فروشوں سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اورمنشیات فروختگی کی 14530روپے رقم برآمدکرلی ‘مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے رحمانیہ ہسپتال چوک کے قریب منشیات کے خلاف کاروائی کے دوران علاقہ ڈھکی کے عبدالرشید ،رحمت اللہ اورگل بہارکالونی نواب کے شاہدعرف کریلا سے 1540گرام چرس اورمنشیات کی فروختگی کی برآمدہونے والی 14530روپے کی رقم برآمدکرلی ۔پولیس نے تینوں منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کو گرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :