چیف انجینئر حیدرآباد عبدالحق میمن نے حیسکو ڈویژن آفس ٹنڈو محمد خان اچانک دورہ

پیر 25 جون 2018 17:01

ٓٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) حیسکو چیف انجینئر حیدرآباد عبدالحق میمن نے حیسکو ڈویژن آفیس ٹنڈو محمد خان اچانک دورہ کیا اور چار ڈویژنوں کے ایس ڈی اوز اور ملازمین کے بارے میں الگ الگ معلومات حاصل کی، اس موقع پر عبدالحق میمن نے حیسکو ملازمین کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے سب ڈویژنوں کی بجلی صارفین سے مہانہ رکوری میں دو سو فیصد اضافہ کرے اور جس بھی بیج کی بہتر کارکردگی نہیں ہوگی اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جبکہ حیسکو روینیو آفیسر ٹنڈو محمد خان جلال الدین راجپوت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام سب ڈویژنوں کی بقایاجات کی لسٹیں لے کر بقایاجات کی وصولی کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں اور بقایاجات جلد از جلد وصول کر کے انہیں رپورٹ کریں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایس ڈی اوز اپنے اپنے سب ڈویژن کی رپورٹ 29جون تک مکمل کر کے حیسکو چیف آفیس حیدرآباد میں جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

پچھلے سال 63 فیصد بجلی کی رکوری تھی اس میں اضافہ کر کے ریکوری کو 74 کی جائے اور بجلی صارفین سے رکوری کو سو فیصد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :