پنجاب بھرمیں 906ٹریفک حادثات میں14ا فراد جاںبحق1140زخمی

پیر 25 جون 2018 17:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی906مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں14افراد شدید زخمی اور 1140زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں398افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات14افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 454ڈرائیوز،24کم عمرڈرائیورز555مسافراور131پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ214ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت231متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد82حادثات میں102متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 79حادثات میں134متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل906متاثرین میں876مرد اور264خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں177فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور642افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ321زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں690موٹر سائیکلز،138آٹو رکشے،91موٹر کاریں،53وین،12مسافربسیں،33ٹرک اور107دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔