ضلعی پولیس آفیسر ایبٹ آباد سید اشفاق انور کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

پیر 25 جون 2018 20:27

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) ضلعی پولیس آفیسر ایبٹ آباد سید اشفاق انور کے اعزاز میں پولیس لائن ایبٹ آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ایس پی ، ایس پی انوسٹییگیشن ، جملہ ڈی ایس پیز صاحبان ، جملہ ایس ایچ اوز ، ٹریفک سٹاف اور دیگر تمام شعبہ جات کے پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس آفیسر ایبٹ آباد سید اشفاق انور نے ایبٹ آباد پولیس کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج ایبٹ آباد پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے میں نے بحیثیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوا سال کے عرصہ میں بھرپور کوشش کی ہے کہ فورس کے مورال اور ڈسپلن کو بڑھایا جائے ۔ اسی طرح ٹرانسپورٹ ، انفراسٹرکچر اور رہائش کی سہولت کو بڑھایا جائے اور پولیس کو عوام کو ان کی دہلیز پر خدمت کے لیے ہمہ وقت پیش رکھا جائے ۔ میں ایبٹ آباد کی تما م سپاہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ میرا انہوں نے جرائم کے خاتمہ اور پولیس کی نیک نامی کے لیے کی گئی کوششوں میں بھرپور ساتھ دیا ۔ جس سے عوام میں پولیس کی پزیرائی اور نیک نامی میں اضافہ ہوا ۔

متعلقہ عنوان :