آئیسکو نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

پیر 25 جون 2018 21:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ آئیسکو ترجمان کے مطابق (آج) منگل 26 جون کو صبح 08:00 بجے تا دن 16:00 بجے تک جھاتلہ، پیرا فتیال فیڈرز، صبح 10:00 بجے تا دن 12:00 بجے تک انگوری، شاہدرہ، نیو نیازی، بھارہ کہو، تریٹ، ٹی اینڈ ٹی، گلف سٹی فیڈرز، صبح 09:00 بجے تا دن 11:00 بجے تک سکیم 1-، برما، ترامڑی چوک، سوہدراں روڈ، آئی ایس آئی، بحریہ انکلیو، شاہ جیون، میجر ریاض، گرجا روڈ، دھمیال روڈ، ٹھلیاں، آر آئی سی، بینظیر بھٹو، گریسی لائن، گوندل، مانسر، حاجی شاہ، چکسواری، ڈھڈیال سٹی فیڈرز، ، صبح 11:00 بجے تا دن 13:00 بجے تک ڈھڈیال رورل، ڈھڈیال نمبر2-، اکال گڑھ، اسلام گڑھ فیڈرز، صبح 10:00 بجے تادن 16:00 بجے تک اظہر آباد ، F-17/1&2، نوگزی فیڈرز، صبح 09:00 بجے تادن 12:00 بجے تک شکر درہ، پیپل کالونی، ایس ڈی ڈبلیو، اٹک رورل فیڈرز، صبح 06:00 بجے تادن 10:00 بجے تک چوآ سیدن شاہ فیڈرز، صبح 08:00 بجے تادن 11:00 بجے تک کے آر ایل، کھنہ II-، اے بلاک، کھنہ روڈفیڈرز، صبح 09:00 بجے تادن 13:00 بجے تک اڈیالہ جیل، خصالہ، شاہ پُورفیڈرز، صبح 06:00 بجے تادن 09:00 بجے تک شاہ اللہ دتہ، سنگجانی، پسوال فیڈرز، ،صبح 09:00 بجے تادن 15:00 بجے تک کے ایس مائینز، میجر ریاض شہید، سگھڑ پُور فیڈرزاورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔

(جاری ہے)

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین کے مفادات کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہے اور بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے۔