Live Updates

تحریک انصاف عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، شنیلا روت

پیر 25 جون 2018 21:57

لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان تحر یک انصاف کی سابقہ ایم پی اے شنیلا روت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے سیاست کی ہے جسکی وجہ سے عوام تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اور ہم بھی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ انکوکسی صورت مایوس نہیں کیا جا ئیگا اور تحر یک انصاف اقتدار میں آکر عوام سے کیے جانے والے ہر وعدے کو پورا کرے گی ۔ لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے کرنے والے عوام کو صاف پانی مہیا نہیں کر سکے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات