بلوچستان عوامی پارٹی ترقیاتی بلوچستان کے خواب کی تعمیر کیلئے کوشاں ہے

عام انتخابات میں خواتین ووٹرز کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے، الیکشن میں خواتین سوچ سمجھ کر اپنا قیمتی ووٹ بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدواروں کو دیں، مرکزی صدر جام کمال خان عالیانی ،مرکزی ترجمان سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور دیگر کا سریاب میں کواتین ورکرز کنونشن سے خطاب

پیر 25 جون 2018 22:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہاہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی ترقیاتی بلوچستان کے خواب کی تعمیر کیلئے کوشاں ہے 25جولائی کے عام انتخابات میں خواتین ووٹرز کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے، خواتین ہمارے معاشرے میں کلیدی کرداررکھتی ہے تعلیم یافتہ ماں خوشحال و مضبوط خاندان کی ضامن ہوتی ہے الیکشن میں خواتین سوچ سمجھ کر اپنا قیمتی ووٹ بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدواروں کو دیں۔

ان خیالات کااظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر جام کمال خان عالیانی ،مرکزی ترجمان سینیٹر انوارالحق کاکڑ،جنرل سیکرٹری منظور خان کاکڑ نے سریاب میں پی بی30اوراین ای266کے خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے این ای266سے نامزد امیدوار آغا عمر جان احمد زئی ،پی بی 30سے نامزد امیدوار میر اسماعیل لہڑی ،بشری رند،ثناء درانی،لعل خان کاکڑ ،ڈاکٹر شعیب ،نجم الدین کبزئی ،علاؤ الدین اور دیگر بھی موجود تھے مقررین نے کہاکہ خواتین ہمارے معاشرے میں کلیدی کرداررکھتی ہے تعلیم یافتہ ماں خوشحال و مضبوط خاندان کی ضامن ہوتی ہے الیکشن میں خواتین سوچ سمجھ کر اپنا قیمتی ووٹ بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدواروں کو دیں تاکہ خوشحال و ترقیافتہ بلوچستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے پانچ سال اقتدار کے مزے لوٹنے والے اب ایک بار پھر کوئٹہ کے عوام کو زبان و قومیت کی بدبور نعرے لگا کر بیوقوف بنا رہے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی ترقیاتی بلوچستان کے خواب کی تعمیر کیلئے کوشاں ہے 25جولائی کے عام انتخابات میں خواتین ووٹرز کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ خواتین کو تعلیم ،صحت اور روزگار کی فراہمی ہماری پارٹی کے انتخابی منشور کاحصہ ہے خواتین کی ترقی بلوچستان کی ترقی کے مترادف ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے خواتین ونگ الیکشن مہم میں صوبے بھر میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کے حق میں خصوصی مہم چلائے انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی قومیت اور علاقائی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی خواتین تعصبات اور لسانیت کے بتوں کو توڑ کر 25جولائی کو باشعور لکھے پڑھے اور عوام دوست امیدواروں کو ووٹ دیکر اپنے شہر اور صوبے کے مستقبل کو محفوظ بنائے ۔