نگران صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور آغا عمر احمد بنگلزئی کاکمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ کا دورہ

تیرہ میل میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں بے مثال ہیں اور یہ قربانیاں کبھی بھی رائیگاں نہیں جائیں گی ، صوبائی وزیر کی گفتگو

پیر 25 جون 2018 22:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور آغا عمر احمد بنگلزئی نے گزشتہ روزکمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تیرہ میل میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کی خیر یت دریافت کی ۔ اس موقع پر انہوںنے فرداً فردا ً زخمی اہلکاروں کی عیادت کی او ر ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا زخمی اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے کامیاب کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو پسپا کرنے پر ان کی جرات اور بہادری کی تعریف کی اورانہیں شاباش دی ۔

انہوںنے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی نے دشمن کے مزموم عزائم کو ناکام بنادیا انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہے ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں بے مثال ہیں اور یہ قربانیاں کبھی بھی رائیگاں نہیں جائیں گی صوبائی وزیر نے کہا کہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، تربیت اور مراعات کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہرممکن وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی اہلکاروں کو علاج و معالج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :