انتشار کا شکار مسلم لیگ (ن) کو ایبٹ آباد میں بھی بڑا جھٹکا ، سردار مہتاب کو حلقہ این اے 15کا ٹکٹ نہ ملنے پر 4 لیگی کارکنوں نے احتجاجاً پارٹی ٹکٹ کو واپس کردیا

پیر 25 جون 2018 22:19

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) انتشار کا شکار پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ایبٹ آباد میں بھی بڑا جھٹکا ، سردار مہتاب عباسی کو حلقہ این اے 15کا ٹکٹ نہ ملنے پر 4 لیگی کارکنوں نے احتجاجاً پارٹی ٹکٹ کو واپس کردیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق ایبٹ آباد سے نون لیگ کے ضلعی وتحصیل عہدیداران (آج) اجتماعی استعفوں کا اعلان کریں گے ۔، سردار مہتاب عباسی کو حلقہ این اے 15کا ٹکٹ نہ ملنے پر لیگی کارکن ناراض ہوگئے اور چار امیدواروں نے پارٹی کو احتجاجاً ٹکٹ واپس کردیے ۔حلقہ پی کے 36سے سردار فرید ، پی کے 37سے سردار اورنگزیب ، پی کے 38سے ارشد اعوان اور پی کے 39سے عنایت اللہ نے ٹکٹ واپس کردیے ۔