راولپنڈی، ایس ایس پی محمد بن اشرف کاکمیٹی چوک میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے وارڈن افسر شاہد سرورشہید کے بچوں کی تعلیم اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی

پیر 25 جون 2018 22:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی ایس ایس پی محمد بن اشرف 27رمضان المبارک کو دورانِ ڈیوٹی کمیٹی چوک میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے وارڈن افسر شاہد سرورشہید کے بچوں کی تعلیم اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد سرور ٹریفک پولیس کا اثاثہ تھا جس نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ دیاان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہد سرور کی رہائش گاہ پر اس کے اہل خانہ سے تعزیت کے دوران کیا سی ٹی او کی شہید کے بچوں ، بیوہ، والد ،بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی سی ٹی او نے کہا کہ شہید وارڈن افسر شاہد سرور ایک ایماندار اور محنتی افسر تھا جس نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عین افطاری کے وقت روزے کی حالت میں عوام کو ٹریفک سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر جان کانذرانہ پیش کیاانہوںنے کہاکہ شہید کے بچوں اور بیوہ کو ٹریفک پولیس کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ٹریفک پولیس ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی اور اس سلسلے میں شہید کی فیملی کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی انہوںنے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن شاہد سرور کو شہید کرنے والے قاتل کو عبرت ناک سزا دلوائی جائے گی اس حوالے سے ٹریفک پولیس کی جانب سے بہترین قانونی کاروائی کا عمل جاری ہے قاتل اپنے انجام کو پہنچے گا سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک پولیس شہید کی فیملی کے دکھ میں شریک ہے ۔