جڑانوالہ ،بہن کے جنا زہ میں شرکت کر کے گھر وا پس آ نے والا بھائی ٹریفک حا دثہ میں جا ں بحق

پیر 25 جون 2018 22:55

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) بہن کے جنا زہ میں شرکت کر کے گھر وا پس آ نے والا بھائی ٹریفک حا دثہ میں جا ں بحق،جا ں بحق ہو نے والا ڈاکٹر منظو ر حسین طو ر اپنی ہمشیرہ کا جنا زہ پڑھ کا سا ہیوال سے وا پس آ رہا تھا کہ حا دثہ پیش آ گیاگھر میں کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ ڈیفنس ویو کا رہا ئشی ڈاکٹر منظو ر حسین طو ر گزشتہ رو ز اپنی ہمشیرہ کا جنا زہ پڑھ کر کیری ڈبہ میں اپنے بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ وا پس گھر جڑانوالہ آ رہا تھا۔

کہ راستے میں او کا ڑہ برا ستہ تا ند لیا نوالہ آ تے ہو ئے تیز رفتا ری کے با عث ٹرالہ کے ڈرائیور نے کیری ڈبہ کو ٹکر ما ر دی جس کے نتیجہ میں بہن کا جنا زہ پڑھ کر وا پس آ نے والا بھائی زخمو ںکی تا ب نہ لا تے ہو ئے طبی امدا د ملنے سے قبل ہی دم تو ڑٖ گیا۔ جبکہ جا ں بحق ہو نے والے ڈاکٹر منظو ر حسین کا بیٹا اور بیٹی زخمی ہو گئے۔ اطلا ع پر پولیس نے ضرو ری کا رروائی کی نعش ورثا ء کے حوالے کر دی۔ نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور ہر آ نکھ اشکبا ر تھی