سرگودھا‘ ٹریفک حادثہ میں سکیورٹی گارڈ جاں بحق :

مائنیز محنت کش نے خودکشی کر لی

منگل 26 جون 2018 15:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) ٹریفک حادثہ میں سکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ مائنیز محنت کش نے خودکشی کر لی۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں خوشاب سیکٹھہ للہ روڈ پرمنگوال چیک پوسٹ کیقریب تیزرفتاری کیباعث موٹرسائیکل بے قابو ہو گیا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار 45سالہ عمردراز جان بحق ھوگیا۔

(جاری ہے)

جوریٹائرڈفوجی اورجہلم میں سیکورٹی گارڈملازم تھا۔اپنے موٹرسائیکل پرگھر جبی سریف آرھاتھا کہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔جبکہ کٹھہ سگھرال مائینزپرکام کرنیوالیمحنت کش نورمصطفے نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جو کہ کرک کا رہائشی بتلایا گیا ہے جس کی خودکشی کی وجہ معلوم نہ ھوسکی۔