Live Updates

پیپلزپارٹی،ن لیگ کی غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات خوش آئند ہیں

شریف خاندان کی منی لانڈرنگ اور پیپلزپارٹی کی واشنگٹن سفارتخانے سے رقوم کی وصولی کی اطلاعات پہلے ہی منظرعام پرآچکی ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 26 جون 2018 16:51

پیپلزپارٹی،ن لیگ کی غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات خوش آئند ہیں
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جون 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی غیرملکی فنڈنگ کا خیرمقدم کرتے ہیں،شریف خاندان کی منی لانڈرنگ اور پیپلزپارٹی کی واشنگٹن سفارتخانے سے رقوم کی وصولی کی اطلاعات پہلے ہی منظرعام پرآچکی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تحریک انصاف بطور ایک سیاسی جماعت اپنی تمام مالی تفصیلات الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کررہی ہے چنانچہ ہم کمیشن کی جانب سے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی غیرملکی فنڈنگ کا معاملہ پڑتال کیلئے کمیٹی کو بھجوانے کے تاخیر سے کئے گئے فیصلے کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریفوں کی جانب سے مسلم لیگ نون کے ذریعے منی لانڈرنگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے واشنگٹن میں سفارتخانے سے رقوم کی وصولی کے بارے میں اطلاعات تو پہلے ہی منظر عام پر آچکی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے الیکشن 2018ء میں پاکستان مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی بڑی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ جبکہ دوسری چھوٹی سیاسی جماعتیں بھی الیکشن میں بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلارہی ہیں۔

انتخابات کے پیش نظر کوئی بھی سیاسی جماعت ایک دوسرے پرسیاسی حملے کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی ہے۔ تحریک انصاف کو الیکشن میں سب سے زیادہ خوف مسلم لیگ ن سے ہے۔ اسی وجہ سے تحریک انصاف ہراس اقدام کوسپورٹ کررہی ہے جومسلم لیگ ن کے خلاف اٹھایا جارہا ہے۔ کیونکہ پی ٹی آئی کی قیادت کومعلوم ہے کہ اگر مسلم لیگ ن الیکشن جیت گئی توپھر آئندہ اقتدار ملنا انتہائی مشکل ہوجائے گا۔ پی ٹی آئی نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے تبدیلی کے نعرے کوبھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اور دوسری جماعتوں سے ان تمام الیکٹیبلز کواپنی جماعت میں شامل کرلیا جن کوخود پی ٹی آئی چور اور ڈاکو لے القابات سے نوازتی رہی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات