شہریوں کی سہولت کے لیے عید قربان سے قبل خلق کیٹل فارم کا افتتاح کردیا گیا

منگل 26 جون 2018 18:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) عید الاضحیٰ پر شہریوں کی قربانی کے جانوروں کی خریداری میں پیش آنے والی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر قائد کے عوام کی سہولت کے لیے خلق کیٹل فارم کا باقائد افتتاح کردیا گیا، ایم نائن موٹر وے پر گڈاپ ٹاون میں واقع خلق کیٹل فارم سہراب گوٹھ سے صرف آدھا گھنٹہ کی مسافت پر واقع ہے، جہاں پاکستان میں موجود اعلیٰ نسل کی تمام اقسام کے قربانی کے جانور انتہائی مناسب قیمت میں دستیاب ہیں، کیٹل فارم میں موجود قربانی کے جانوروں کو موجودہ موسمی اثرات سے بچاوں کے ساتھ دیگر سہولیات سے آراستہ کیا گیاہے، جس میں قربانی کے جانوروں کو سائنٹیفک طریقہ کار کے ذریعے کنڑول میں رکھا گیا ہے، جبکہ کیٹل فارم کو دیگر فارمز کی نسبت ماحولیاتی اثرات سمیت دیگر مضر صحت عناصر سے پاک رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فارم کے افتتاح پر جانوروں کی خصوصی کیٹ واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں فارم پر موجود منتخب جانوروں کی نمائش کرائی گئی۔ جانوروں کی اس کیٹ واک نے حاضرین کے دل موہ لیے اور وہ جانوروں کی افزائش اور ان کی دیکھ بھال کے طریقہ کار کی داد ددیئے بغیر نہ رہ سکے۔خلق کیٹل فارم کی چند خصوصیات اسے دیگر کیٹل فارم سے منفرد بناتی ہیں، جیسا کے فارم میں مود عملہ کیٹل فارمنگ کے شعبے میں بہترین تربیت کے ساتھ تعلیم یافتہ ہے جبکہ قربانی کے جانوروں افزائش کے لیے مختص کی گئی جگہیں بنیادی سہولیات سمیت دیگر اضافی سہولیات سے مزین ہیں، جہاں جانوروں کو قدرتی آب و غذاکے ساتھ بہترین طبی سہولیات اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا گیا ہے اس موقع پر خلق کیٹل فارم کے شریک مالک، آصف شہزاد کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام ماڈرن سہولیات اور سائنٹیفک خصوصیات کے باوجود قربانی کرنیوالوں کو ان کی قوت خرید کے مطابق قربانی کے جانوروں کی فراہمی ممکن بناسکیں، ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس عید پر شہریوں کو کسی بھی قسم کے فراڈ اور گرانی سے بچایاجائے ،جس کے لیے فیس بک اور یوٹیوب چینل سمیت ویب سائٹ پر تمام تر تفصیلات صارفین کی سہولت کے لیے فراہم کی گئیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہماری ویب سائٹ اس حوالے سے دیگر فارمز ہاوسز کی نسبت منفرد ہے کہ آصف شہزاد کا کہنا تھا کہ خلق کیٹل فارم میں قربانی کے تمام جانور پنجاب کے دیگر اضلاع کے معروف لائیواسٹاک فارمز سے لائے گئے جو کہ دیکھنے میں انتہائی خوبصورت اور دلکشاور صحت کے اعتبار سے قربانی کے لیے انتہائی موضوں ہیں جو کہ بچوں کیساتھ بڑوں کی بھی توجہ حاصل کرنے میں کوئی دیر نہیں لگائیں گے۔

اس موقع پر خلق کیٹل فارم کے منیجر آپریشنز امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں اس وقت فارم پر 500سے ساڑھے پانچ سو کے قریب جانور ہیں جن میں سے زیادہ تر چولستان اور ساہیوال کے جانوروں کی نسل میں سے ہیں، جنہیں انتہائی صاف ستھرے ماحول میں مکمل ویکسی نیشن کے ساتھ رکھا گیا ہے، تاکہ قربانی کرنے والوں کو جانور کی خریداری کے بعد جانوروں کی صحت سے متعلق کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انھوں نے بتایاکہ ہمارے پاس موجود جانوروں میں کم سے کم وزن کا جانور900کلوگرام سے 1200کلوگرام تک کا ہے، جبکہ قیمتیں بھی منڈی میں موجود جانوروں سے انتہائی مناسب ہیں۔ فارم کے منیجر ایڈمنسٹریشن ریاض حسین کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کے دوران بہت سے کیٹل فارمز صفائی ستھرائی کا خیال نہیں رکھتے جس کا خمیازہ جانوروں کے ساتھ قربانی کرنے والے صارفین کو مہلک بیماریوں کی صورت میں کرنا پڑتا ہے، لیکن ہمارے یہاں موجوود جانوروں کو انتہائی صاف ستھرا ماحول نہ صرف عید الاضحیٰ کے خصوصی موقع پر بلکہ پورا سال ان کی افزائش کے دوران فراہم کیا جاتا ہے تاکہ جانور بہترین ماحول میں صحت مند زندگی بسر کرے۔

اس موقع پر خلق کے منیجنگ پارٹنر رمیز منظور کا کہنا تھا کہ کراچی عوام میں قربانی کے لیے خوبصورت اور جانوروں کا استعمال کوئی نئی بات نہیں ہے، اور ہمارے پاس اس حوالے سے ان کے لیے ایک سے ایک خوبصورت اور صحت مند جانور موجود ہے، ان کا کہنا تھا کہ شہر یوں کی ضرورت کے مطابق ہمارے فارم ہاوس پر جانوروںکی بہترین اقسام موجود ہیں جسے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔