ایپلٹ ٹربیونل نے آفتاب شیرپاؤ کو الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا

منگل 26 جون 2018 19:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) ایپلٹ ٹربیونل نے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپاؤ کو الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپاؤ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل کی سماعت ایپلٹ ٹربیونل میں ہوئی۔

(جاری ہے)

آر او آفیسر نے آفتاب شیرپاؤ کو نیشنل ٹیلی کا م کارپوریشن کے ایک لاکھ37ہزار روپے کے نادہندہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے۔ قومی وطن پارٹی کے چیئرمین نے ایپلٹ ٹربیونل میں ایک لاکھ37ہزار روپے جمع کرا دیے جس کے بعد ٹربیونل نے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے انہیں عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔