شانگلہ میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او رسول شاہ نے چارج سنبھال لیا

منگل 26 جون 2018 20:20

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) شانگلہ میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او رسول شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ڈی پی او رسول شاہ نے اپنے دفتر میں شانگلہ پریس کلب کے صدر فضل سبحان اور شانگلہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر آفتاب حسین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔انھوں نے کہا کہ چارج سنبھالنے کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ ضلع شانگلہ ایک پُر امن ضلع ہے یہاں پر جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ عوام بھی جرائم کی روک تھام میں مقامی پولیس کا بھر پور مدد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میڈیا جرائم کی نشاندہی اسانی سے کر سکتا ہے مجھے قوی امید ہے کہ میڈیا کے نمائندے اس سلسلے میں پولیس کا شانہ بشانہ ہو کر ضلع شانگلہ سے جرائیم کا جڑ اکھاڑ کر اس ضلع کوکے پی کے میں نمایاں نام دیں گے۔ میڈیا کے نمائندوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ رسول شاہ خان نے کہا کہ شانگلہ کے عوام انتہائی غیور ہیں ۔ خیبر پختونخوا پولیس ہر قسم سیاسی دباؤ سے مکمل آزاد ہے عوام کے ساتھ نرم مزاجی اور انتہائی اخلاق سے پیش ہونگے کیونکہ پولیس اور عوام ایک گاڑی کے دو پیئے ہیں ۔ اس لئے پولیس عوام کو مدد دینگے اور عوام پولیس کو ہر مشکل کی گھڑی میں مدد کرینگے۔

متعلقہ عنوان :