پیپلزپارٹی سندھ کے ترجمان عاجز دھامراہ کا نگراں صوبائی حکومت کو انتباہ

نگراں صوبائی حکومت جی ڈی اے والوں کی فرمائشیں پوری کرنا بند کرے، جی ڈی اے نگراں حکومت پر غیر ضروری دباؤ ڈال کر من پسند نتائج حاصل کرنا چاہتا ہے،عاجز دھامراہ

منگل 26 جون 2018 20:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے ترجمان عاجز دھامراہ کا نگراں صوبائی حکومت کو انتباہ۔نگراں صوبائی حکومت جی ڈی اے والوں کی فرمائشیں پوری کرنا بند کرے، جی ڈی اے نگراں حکومت پر غیر ضروری دباؤ ڈال کر من پسند نتائج حاصل کرنا چاہتا ہے۔ عاجز دھامراہ نگراں حکومت ناکام سیاسی گھوڑوں کی فرمائشیں پوریں نہ کریں ورنہ ہم احتجاج کریں گے۔

قاسم آباد کی ایک پولنگ بھی نہیں جیتنے والے رہنما کی فرمائش پر انہیں پروٹوکول دینا بند کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کوئی بھی پارٹی رہنما سرکاری پروٹوکول استعمال نہیں کر رہا ہے۔ اگر جی ڈی اے والے کو کہیں نظر آتا ہے تو اس امیدوار کا نام بتائیں۔ جی ڈی اے والے انتخابات سے بھاگنے کے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔ لیکن ہم انہیں کہتے ہیں کہ براہ کرم بھاگیں نہیں ہمارا مقابلہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ڈی اے والوں کے پاس پیپلزپارٹی سے مقابلہ کرنے کا دم ہی نہیں ہے۔ تمام انتظامی تبدیلیاں الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت کر رہی ہے، پیپلزپارٹی پر الزامات لگانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ نگراں حکومت فرمائشیں پوری کرکے خود کو مشکوک نہ بنائیں ،یہ عمل برداشت نہیں کریں گے۔#