سکھر، سندھ میں پہلے سے امن امان بہتر ہے،سہیل انور سیال

آج کے سندھ اور 2008 والی سندھ میں بہت فرق ہے، سندھ میں پہلے قبیلائی تکرار، غوا برائے تاوان اور ڈکیتی کے واقعات عام ہوتے تھے اب مکمل امن قائم ہے،سابق وزیر داخلہ سندھ

منگل 26 جون 2018 21:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کے سندھ میں پہلے سے امن امان بہتر ہے آج کے سندھ اور 2008 والی سندھ میں بہت فرق ہے، سندھ میں پہلے قبیلائی تکرار، غوا برائے تاوان اور ڈکیتی کے واقعات عام ہوتے تھے اب مکمل امن قائم ہے پیپلزپارٹی 25 جولائی کو عام انتخابات جیتے گی ،پی پی کے مقابلے میں کوئی بھی جماعت موجود نہیں ہے، پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بننا نئی بات نہیں ہے،جی ڈی اے میں شامل دو سابق وفاقی وزرا نے کون سے ترقیاتی کام کروائے ہیں ،اگر سندھ کا اتنا ہی انہیں درد ہوتا تو ایک دن پہلے ہی مستعفی ہوجاتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کے ہم مانتے ہیں ہم نے 100 % فیصد کام نہیں کیا ہے لیکن 2008 کی سندھ سے۔

(جاری ہے)

2018 ع کی سندھ کافی بہتر ہے، اگر کہیں بھی سیال برادری کے لوگ کسی کے ساتھ ظلم کرتے ہیں اس کا زمیوار میں نہیں ہوں، گمبٹ کے شیخ برادری نے سکھر میں میرے خلاف احتجاج کیا ہے لیکن میں شیخ برادری کے ساتھ ہوں، پولیس کو فون کرکے کہتا ہوں وہ ملزموں کو فوری گرفتار کرکے شیخ برادری کو تحفظ فراہم کرے، بعد ازیں ام رباب نے سابق صوبائی وزیر داخلہ سھیل انور سیال کے سامنے احتجاج کیا اور کہا کے سھیل سیال صاحب آپ میرے والد کے قتل پر تعزیت کرنے نہیں آئے اور قاتلوں کی سپورٹ کر رہے ہو، سردار چانڈیو اب تک ثابت کر نہ سکا ہے وہ بیگناہ ہے، اے ام رباب چانڈیو سے ملاقات کے دوران سہیل انور سیال نے ام رباب کو انصاف و تحفظ فراہمی کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کے ام رباب چانڈیو خاندان کے قتل میں جو بھی ملوث ہیں انہیں سزا ملنی چاہئے آپ کے کہنے پر ایف آئی آر درج ہوئی، عدالت میں کیس چل رہا ہے جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے۔