Live Updates

عمران خان نے لوٹوں کے ذریعے وزیر اعظم بننے کی کوشش شروع کی ہے مگر ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوا ،ہمایوں خان

منگل 26 جون 2018 21:17

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو حلقہ این اے 8 سے الیکشن لڑنے کی دعوت ان مسائل کے حل کے لئے دیا گیا ہے جو ایم این اے اور ایم پی اے کے بس کی بات نہیں، بلاول بھٹو منتخب ہوکر وزیر اعظم ہوں گے ، اس لئے ملاکنڈ کے عوام ایم این اے کے لئے نہیں وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے ووٹ تیر کو دیں ، عمران خان نے اپنی ناکامی محسوس کرکے لوٹوں کے ذریعے وزیر اعظم کی کرسی تک پہنچنے کی کوشش شروع کی ہے مگر ان کا یہ خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوا ، ما لاکنڈسے پی ٹی آئی کے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی میں اتنی بھی اہلیت نہیں تھی کہ ہمارے دور کے شروع کردہ منصوبوں کو تکیمل تک پہنچاتے ان خیالات کا اظہار انہوںنے الیکشن کمپین کے سلسلے میں تھانہ ، بٹ خیلہ ، الہ ڈھنڈ وغیرہ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے سینکڑوں کارکنوںنے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا جلسوں سے ضلع ناظم ما لاکنڈ سید احمد شاہ باچا، ضلعی جنرل سیکرٹری محمدصدیق ، انچارج صوبائی سٹڈی سرکل انور زیب اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، ہمایوں خان نے کہا کہ عمران خان پر وزیر اعظم ہونے کا بھوت اس قدر سوار ہوچکا ہے کہ وہ اس کے لئے یہودیوں کے تو کیا کتے کے پاؤں پکڑنے پر بھی تیار ہے مگر عوام نے ان کے اقتدار کا حوس بھی جان لیا ہے اور خیبر پختونخوا میں ان کی تبدیلی بھی دیکھ لی ہے اس لئے وہ مزید قوم کو بے وقوف نہیںبناسکتے انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر اعظم منتخب ہوکر ما لاکنڈ میں بڑے بڑے منصوبوں کو آغاز کریں گے ہم نے انہیں ٹرانسفارمر اور گلی کوچوں کے لئے دعوت نہیں دی بلکہ یہاں کے عوام اور خصوصاً نوجوانوں کو روزگار اورصحت و تعلیم کے بڑے بڑے اداروں کے قیام کے لئے دعوت دی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات