پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ارباب عثمان خان کاپی کی69 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

منگل 26 جون 2018 21:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف سماجی کارکن ارباب عثمان خان نے پی کی69 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیاہے۔ارباب عثمان خان سابق صوبائی وزیر مرحوم ارباب ایوب جان کے صاحبزادے ہیں جن کاحلقہ میں اپنا ووٹ بینک موجودہے۔ارباب عثمان کے اس فیصلے سے حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوگا یہاں سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق حلقہ کے عوام نے ارباب عثمان کو مشاورت سے آزاد حیثیت سے انتخابات میں جانے کامشورہ دیا۔

انہوں حلقہ کے عوام خدمت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کے بے لوث محبت اور جذبے کا احترام کرتے ہوئے علاقے کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ووٹ دالتے وقت امیدوار کی عوام کے ساتھ میل جول اور عوامی رابطوں سمیت علاقے کی بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے ووٹ کا استعمال کریں اور کسی بھی غیرعوامی شخصیت کو ووٹ نہ دیں۔ انہوں نے ساتھ دینے پر حلقہ کے عوام کابھی شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ آئندہ بھی عوام کے توقعات پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔دوسری جانب حلقہ کے عوام کی جانب سے ارباب عثمان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے اوآ ازاد حیثیت سے کامیابی کا یقین دلایا ہے۔