تحریک لبیک یا رسول اللہ نے راولپنڈی ڈویثرن میں قومی اسمبلی کی12اور صوبائی اسمبلی کے 26حلقوں میںنامزد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے

منگل 26 جون 2018 22:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) تحریک لبیک یا رسول اللہ نے راولپنڈی ڈویثرن میں قومی اسمبلی کی12اور صوبائی اسمبلی کے 26حلقوں میںنامزد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے ہیںامیدواروں کو ٹکٹ گزشتہ روز جامعہ محمدیہ ٖغوثیہ ضیا العلوم مولوی محلہ راولپنڈی صدر میں منعقدہ تقریب میں جاری کئے گئے پیر سید ضیا الحق شاہ کی صدارت میں منعقدہ تقریب سے پیر محمد قاسم سیفی، مولانا عبداللطیف قادری، ملک جاوید اعوان، محمد عثمان مرزا، صاحبزادہ مشتاق احمد، حاجی محمد رمضان مولانا محمد شفیق قادری، قاری ابرار رضوی اور دیگر نے بھی خطاب کیااس موقع میںاین اے 55 سے انجینئرحفیظ اللہ علوی،56 سید فیصل محمود شاہ،57سے جاوید اختر عباسی،58سے حاجی محمد رمضان اعوان،59سے ملک محمد تاج،61 سید شاہد گیلانی،62سے چوہدری قدیر احمد،63سے محمد اعجاز احمد، 64سے سید تصدق منظور شاہ65سے پیر یعقوب سیفی شامل ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 1سے عنر ارشد خان ایڈووکیٹ پی پی 2سے سید طاہر علی شاہ، 3سے راحت علی خان ایڈووکیٹ، پی پی 4سے امانت علی خان پی پی 5سے احسن محمود شاہ پی پی 6سے نیئر منیر ستی پی پی 7سے حافظ منصور ظہورپی پی 8سے محمد اجمل قریشی پی پی 9سے سید دیوان علی شاہ بخاری، پی پی 10سے پیر عبداللطیف طیب،پی پی 11سے ملک اظہر آفتاب اعوان پی پی 12سے صوفی ظہور شاہ، پی پی 13سے چوہدری رضوان یونس گجر پی پی 14سے راجہ محمد وسیم سیفی،پی پی15سے طاہر محمود چوہدری،پی پی 16سے قاضی عبدالخبیر، پی پی 18سے مولانا محمد شفیق قادری،پی پی19سے قربان علی پی پی 20سے محمد اسلم خان،پی پی 21سے سید تصدق منظور شاہ پی پی 22سے سید حسنین محمود شاہ،پی پی 23سے تنویر حسنین پی پی 24سے حافظ عبدالغفور،پی پی 25 سید فرفان امیر شاہ،پی پی 26 سے شوکت حیات پی پی27سے محمد فاروق کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں اس موقع پرڈویثرنل امیر سید پیر عنایت الحق شاہ سلطانپوری نے خطاب میں کہا کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ دینی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے پورے پاکستان میں صوبائی و قومی حلقوںمیں امید وار کھڑے کر دیئے ہیں ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ الیکشن 2018میں عوام ایسے لوگوں کا اپنے ووٹ کے ذریعے احتساب کریں اور دین کو تخت پر لانے کیلئے تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کا ساتھ دیں اور جن لوگوں نے کرپشن کی ان کو ہمیشہ کیلئے مسترد کر دیں انہوں نے کہا کہ تحریک لبیکمظلوم کی ترجمان جماعت ہے جو پورے پاکستان میں غریب ، مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بن چکی ہے تحریک نے کرپشن سے پاک اور دین سے مخلص لوگوں کو ٹکٹ جاری کر دیئے ہیںختم نبوت کے غدار اور غازی ممتاز قادری کے قاتلوں سے قوم سخت نالاں ہے جنرل الیکشن میں قوم ان سے بدلہ چکائے گی انہوںنے تمام امیدواروں سے کہا کہ وہ اپنے حلقوں میں انتخابی مہم تیز کر دیں اور عوام سے رابطہ کرکے تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کا پیغام اور پارٹی منشور گھر گھر پہنچائیں۔