سرکاری محکمے شفاف الیکشن کیلئے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

منگل 26 جون 2018 22:47

اوکاڑہ۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) تمام سرکاری محکمے شفاف ، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ الیکشن کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور پنجاب حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد سو فیصد یقینی بنائیں ،ضلع کے تمام افسران اور اہلکار عام انتخابات میں ایسا رویہ اختیار رکھیں جس سے یہ تاثر ملے کہ وہ کسی بھی پارٹی کے سپورٹرنہیں،ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر اوکاڑہ رضوان نذیر نے ضلع اوکاڑہ کے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان سے خطاب میں کیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پراشیاء خور ونوش کی سرکاری نرخوں پر فروخت کویقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کو نا صرف جرمانے بلکہ ان کیخلاف مقدمات بھی درج کرائے جائیں،انہوں نے کہا کہ عطائیت کیخلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔

(جاری ہے)

فوڈ اتھارٹی کے افسران ضلع میں جعلی دودھ ، غیر معیاری کیچپ اور دیگر غیر معیاری اشیاء خور ونوش بنانے والوں کیخلاف بھرپور مہم جاری رکھیں۔