Live Updates

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار ملتے ہی عافیہ صدیقی کے لیے اقدامات اٹھانے کا اعلان کردیا

حکومت میں آتے ہی عافیہ صدیقی سمیت دنیا بھر کی جیلوں میں موجود پاکستانیوں کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے،عمران خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 26 جون 2018 21:05

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار ملتے ہی عافیہ صدیقی کے لیے اقدامات ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جون 2018ء) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار ملتے ہی عافیہ صدیقی کے لیے اقدامات اٹھانے کا اعلان کردیا۔ حکومت میں آتے ہی عافیہ صدیقی سمیت دنیا بھر کی جیلوں میں موجود پاکستانیوں کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے،عمران خان۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل یہ خبریں وشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں کہ امریکی قید میں موجود ڈاکٹر عافیہ قید ہی کی حالت میں انتقال کر گئی ہیں ۔

اس خبر نے پورے پاکستان بالخصوص ڈاکٹر عافیہ کے چاہنے والوں میں ایک بے چینی کی لہر پیدا کر دی تھی۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن نے بھی بتایا کہ انکا ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،مزید انہوں نے بتایا کہ انہیں حکومت پاکستان، وزارت خارجہ اور امریکی جیل حکام نے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد عافیہ صدیقی کا ایشو ایک بار پھر سر اٹھانے لگا۔

تھوڑے عرصے کے بعد عافیہ صدیقی کے انتقال کی خبریں دم توڑ گئیں۔امریکی ریاست ٹیکساس میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے ڈاکٹرعافیہ سے جیل میں ملاقات کی،عائشہ فاروقی اور عافیہ صدیقی کی ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔تاہم اس دوران پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے پاکستانی حکومت کو جو رپورٹ بھیجی وہ خاصی تشویشناک تھی ۔اس رپورٹ کے مطابق عافیہ صدیقی ہر وقت جنسی اورجسمانی تشدد کی زد میں رہتی ہیں۔

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار ملتے ہی عافیہ صدیقی کے لیے اقدامات اٹھانے کا اعلان کردیا۔وہ نجی ٹی وی پر انٹریو دے رہے تھے ۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ حکومت میں آتے ہی عافیہ صدیقی سمیت دنیا بھر کی جیلوں میں موجود پاکستانیوں کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی ایک سائنسدان ہیں، جن پر افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے کا الزام ہے۔

مارچ 2003 میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے اہم کمانڈر اور نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کی گرفتاری کے بعد ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنے تین بچوں کے ہمراہ کراچی سے لاپتہ ہوگئیں۔بعد ازاں امریکا نے 2008 میں انہیں افغان صوبے غزنی سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔امریکی عدالتی دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عافیہ صدیقی کے پاس سے خطرناک اسلحہ برآمد ہوا تھا، جن سے پتہ چلتا تھا کہ وہ امریکی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہی تھیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات