نگران صوبائی وزراء کی صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سے ملاقات، الیکشن کے حوالے سے سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

منگل 26 جون 2018 22:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر داخلہ ٓاغا عمر احمد بنگلزئی اور نگران وزیر اطلاعات خرم شہزاد کی صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ سے ملاقات بلوچستان میں الیکشن کے حوالے سے سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو نگراں وزراء آغا عمر بنگلزئی اور خرم شہزاد نے صوبائی الیکشن کمشنر نیاز احمد بلوچ سے انکے دفتر میں ملاقات کی ،ملاقات میں صوبائی الیکشن کمشنر نے وزیر داخلہ کو بلوچستان میں الیکشن کمیشن کے دفاتر اور اور افسران کی سیکورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے صوبائی وزراء کو ہدایت کی کے وہ متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کریں اور انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ نگران وزیر داخلہ نے الیکشن کمیشن کے دفاتر اور افسران کو سیکورٹی مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز جو اس وقت ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ افسر بھی ہیں کو احکامات جاری کر دیے جائیں گے تاکہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملردآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے تعاون کر نے پر صوبائی وزرا کا شکریہ ادا کیا۔