نہروں،کنڈیوٹ ،سائفن و لائنوںسمیت دیگر تنصیبات کی حفاظت کیلئے واٹربورڈ کی جانب سے بھرپوراقدامات کا سلسلہ جاری

منگل 26 جون 2018 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) کراچی کے مختلف اضلاع میں فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال بہتر بنانے ،پانی کے ضیاع کو روکنے، سیوریج اوورفلو کے خاتمہ اور نہروں،کنڈیوٹ ،سائفن و لائنوںسمیت دیگر تنصیبات کی حفاظت کیلئے واٹربورڈ کی جانب سے بھرپوراقدامات کا سلسلہ جاری ہے ،ایم ڈی واٹربورڈ کی جانب سے وقتاً فوقتاً دی جانیوالی ہدایات و احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں چوک و بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی لیکیجز کے خاتمہ ،اور بلندمقامات پر پانی پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ،شہریوں کی جانب سے واٹربورڈ کے مرکزی شکایت مرکز پرموصولہ 431 شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈکی ہدایات پر واٹربورڈ کا عملہ اورنگی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کو پانی کی فراہمی میں بہتری کیلئے جرمن پمپنگ اسٹیشن میںبوسٹر کی تنصیب کا کام کررہا ہے جو آئندہ چند دنوںمیں مکمل ہوجائے گا جس کے بعد اورنگی ٹاؤن اور بلندی پر واقع ملحقہ علاقوں کو پانی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آجائے گی ، پانی کی ضیاع کو روکنے اور شہر کو پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے واٹربورڈ کی دھابیجی سے پپری اور کراچی تک آنے والی لائنوں کے لیکیجز کے خاتمہ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، حب کینال کے مخدوش پشتوں کی مرمت کا کام بھی کامیابی کے ساتھ تکمیل پزیر ہوچکا ہے،متوقع مون سون بارشوں کے پیش نظر ملیر ندی میں حفاظتی دیوار تعمیر کرکے ندی کے قریب سے گزرنے والی واٹربورڈ کی تنصیبات کو کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھنے کا کام تیزی سے جاری ہے ،دریں اثناء واٹربورڈ کے مرکزی شکایت سینٹر میں فراہمی ونکاسی آب سے متعلق موصول ہونے والی شہریوں کی 431 شکایات کا خاتمہ کردیا گیا ہے ،رواں ماہ شکایات مرکز پر تقریبا 700سے زائد شہریوں نے سیوریج اور پانی کی فراہمی میں کمی سمیت دیگر نوعیت کی شکایات درج کرائی تھیں ، واٹربورڈ کے عملے نے شہریوں کی جانب سے نشاندہی کردہ مسائل کے حل کیلئے نیشنل ہائی وے ملیر ہالٹ پر 24 انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کردی ، کلفٹن باغ ابن قاسم کے قریبی علاقوں میں متعدد نئے مین ہولز تعمیر کرکے ان پر رنگ سلیب اور کورز رکھنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ،پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں 15 انچ قطر کی پائپ لائن کی تنصیب کا کام تکمیل پزیر ہوگیا ہے ، احمد شاہ بخاری روڈ لیاری میں24 انچ قطر کی سیوریج لائن بچھادی گئی،سائٹ ٹاؤن کے علاقہ شیر شاہ کی یوسی 7 میں پانی کی لائن میں لیکیجز کا خاتمہ کردیا گیا ، آصف نگر فیڈرل بی ایریا بلاک 9 میں پانی کی لائنوں میں داخل ہونے والی بڑی و طویل درختوں کی جڑیں نکال کر لائن کو بحال کردیا گیا ہے،کے بی آر کالونی نارتھ ناظم آباد میں پانی کی طویل نئی لائن بچھادی گئی ہے ،اس کے علاوہ لیاقت آباد ، ناظم آباد ، گلشن اقبال ،سرجانی ٹاؤن ، نارتھ کراچی ، لانڈھی ، شاہ فیصل کالونی ، کیماڑی ، ملیر ،نیو کراچی سمیت دیگر علاقوں میں فوری نوعیت کی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق متعدد شکایات نمٹادیں گئیں جبکہ دیگر نوعیت کی شکایات کے خاتمہ کیلئے اقدامات جاری ہیں۔