ایپلٹ ٹربیونل نے سردار یارمحمد رند اور حاجی علی مدد جتک کے کاغذات نامزد گی کے خلاف دائراپیلوں کو مسترد کردیا

منگل 26 جون 2018 23:08

کوئٹہ۔ 26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ایپلٹ ٹر بیونلز نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک کی ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف دائر اپیلیں خارج کر دی۔گزشتہ روز اپیل مسترد ہونے کے بعد سرداریار محمد رند اور میر حاجی علی مدد جتک الیکشن کی دوڑ سے باہر ہوگئے گزشتہ روزبلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس جناب جسٹس محمد اعجاز سواتی پر مشتمل اپیلیٹ ٹریبونلزمیں دائر ہونے والی اپیلوں کی سماعت کے دوران ٹربیونل نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر یار محمد رند کی اپیل مسترد کر دی ہے جس کے بعد وہ الیکشن2018 کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں ،ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے ان کی کاغذات مسترد کر دئیے تھے۔

(جاری ہے)

سرداریار محمد رند نے اس فیصلے کے خلاف ایپلٹ ٹری بیونل میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔ اپیلٹ ٹریبونل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک کی جانب سے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف دائر اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو برقرار رکھاجس پر فیصلہ سناتے ہوئے ایپلٹ ٹر بیونلز نے رئٹرنگ آفیسران کے فیصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے سردار یار محمد رند اور حاجی علی مدد جتک کی اپیل مسترد کر دی۔ سردار یار محمد رند کی جانب سے اس فیصلے کو اب بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔