لاہور میں طوفانی بارش نے ہنگامی صورتحال پیدا کردی

50 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرجانے پر شہر اندھیرے میں ڈوب گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 26 جون 2018 22:58

لاہور میں طوفانی بارش نے ہنگامی صورتحال پیدا کردی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-26 جون 2018ء) :لاہور میں طوفانی بارش نے ہنگامی صورتحال پیدا کردی۔
50 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرجانے پر شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے کافی دنوں سے سخت گرمی کی لپیٹ میں تھے ۔گزشتہ کتنے دنوں سے لاہور کا درجہ حرارت 40 سے اوپر جا رہا تھا جس کے باعث روزے میں شہریوں کی حالت خراب ہو رہی تھی اور ہر جانب سے موسم کی بہتری کے لیے دعائیں کی جا رہی تھیں ۔

آج موسم کی صورتحال بہتر ہونا شروع ہوئی تھی ۔پہلے پہل کشمیر اور بالائی پنجاب میں موسم نے کروٹ بدلی تو لاہور میں بھی اس کے اثرات آن پہنچے ۔تازہ ترین خبر کے مطابق لاہور اس وقت شدید آندھی کی زد میں ہے ۔شہر بھر گرد کے طوفان کی زد میں آ چکا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ لیسکو حکام کے مطابق 50سے زائد فیڈر ٹرپ کر چکے ہیں جس کے بعد شہر کے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب چکے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لیسکو حکام نے نئے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس وقت طوفان سے بجلی کی ترسیل کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔لیسکو ترجمان کے مطابق شہرمیں تیزہواؤں اوربارش کے باعث لیسکوکاترسیلی نظام متاثر ہوا ہے۔تیزہواؤں اوربارش کےباعث50سےزائدفیڈرزٹرپ کر گئے ہیں۔

فیڈرزٹرپ ہونےسےشہرکےمختلف علاقےاندھیرے میں ڈوب گئے۔متاثر ہونے والے علاقوں میں وحدت کالونی ، سمن آباد، نواں کوٹ ،ٹھوکر نیاز بیگ، جوہر ٹاون سمیت بتعدد علاقے شامل ہیں۔اس حوالے لیسکو حکام کا کہنا تھا کہ بارش کے رکتے ہی بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔