بلوچستان کے عام انتخابات میں 9 اضلاع حساس ترین 11 حساس قرار

بدھ 27 جون 2018 00:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) بلوچستان کے عام انتخابات میں 9 اضلاع کو حساس ترین قرار دے دیا جبکہ 11 اضلاع کو حساس قرار دیا ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے عام انتخابات میں بلوچستان کے 9 اضلاع مستونگ،آواران،پنجگور،گوادراورخضدار جبکہ بلوچستان کے 11 اضلاع کو حساس قرار دیا جن میں نوشکی‘ڈیرہ بگٹی‘قلعہ عبداللہ‘واشک اورکوئٹہ شامل ہیں جبکہ سبی‘چاغی‘پشین،لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں حالات بہتر ہیںتاہم حکومت کی جانب سے حالات کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقداما ت اٹھا رہے ہیں اور الیکشن کمیشن بھی اس سلسلہ میں اقدامات کرنے پر غور کررہا ہے ۔