محکمہ خوراک مردان کی گراں فروشی کیخلاف مہم جاری‘

150ناجائز منافع خورگرفتار ‘10لا کھ روپے سے جرمانہ وصول

بدھ 27 جون 2018 12:27

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) محکمہ فوڈ کنٹرول مردان نے رواں سال گراں فروشی کے خلاف مہم جاری میں 150سے زائدناجائز منافع خوروںکوگرفتارکر کے لاکھوں روپے کا جرمانہ وصول کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر مردان عادل بادشاہ کی زیر سر پر ستی ،انچارج ہیڈکوارٹراسسٹنٹ فوڈ کنڑولر عدنان خان،فوڈ انسپکٹر اکبر علی ،مسرت جبیںاور قاضی جنید نے ضلع مردان کے مختلف بازاروں اور علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے رواں سال کے دوران 150سے زائدناجائز منافع خور دکانداروں اور ہوٹلز مالکان کو گرفتار کرکے ان سے 10لاکھ دس ہزار 5 سوروپے جرمانہ وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرایا۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر عادل بادشاہ نے اپنے دفتر مردان میں ایک اجلاس کو بتا یا کہ محکمہ فوڈ کے افسران روزانہ کی بنیاد پر سرکاری نرخ نامہ جاری کا معائنہ کر تے ہیں اور سرکاری نرخ نامہ پر عملدر آمدنہ کرنے والے دکانداروںکیخلاف کارروائی عمل میں لائی جا تی ہے۔ انہوں نے عملے پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ گراں فروشی کے خلاف شروع کی گئی مہم جاری رکھیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگوں کو اشیا خورنو ش سرکاری نرخ پر دستیاب ہوں اور زیادتی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :