بلاول بھٹو کی شہباز شریف پر شاعرانہ انداز میں تنقید

ووٹ مانگنے نکلے،پتہ نہیں لیاری کا، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 27 جون 2018 14:50

بلاول بھٹو کی شہباز شریف پر شاعرانہ انداز میں تنقید
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 27 جون 2018ء ) :الیکشن 2018کی آمد آمد ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی طرف سے انتخابی مہم بھی زور شور سے جاری ہے۔ سیاسی رہنما الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے لے لیے خوب محنت بھی کر رہے ہیں۔انتخابی مہم کے حوالے سے ن لیگی صدر شہباز شریف بھی متحرک نظر آتے ہیں۔شہباز شریف نے اس حوالے سے کراچی کا دورہ بھی کیا اور وہاں بھی انتخابی مہم چلائی تاہم پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے شہباز شریف پر کڑی تنقید کی ہے۔

قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے شہباز شریف کی طرح شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے کڑی تنقید کی ہے۔بلاول بھٹو نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ مزدور ہے کا ہے ہاری کا،سندھ نہیں درباری کا،ووٹ مانگنے نکلے ہیں،پتہ نہیں درباری کا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کے ا س ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ قسم کے تبصرے کیے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے اس پر تنقید بھی کی ہے اور کہا ہے کہ یہ بیٹا ہے زرداری کا۔ سندھ کی سب سے بڑی بیماری کا۔ معلوم نہیں اسکو پاکستان کے مسائل۔ نکلا ہے الم اٹھائے پیپلزپارٹی کی بربادی کا۔یاد رہے کہ شہباز شریف کئی بار جلسوں میں شعر پڑھ چکے ہیں۔میاں محمد شہباز شریف جب 2013 کی انتخابی مہم میں لہک لہک کر حبیب جالب کی نظم میں نہیں مانتا پڑھتے تھ۔

ے تو سننے والوں پر ایک سحر طاری ہو جاتا اور سامعین بھی ان کے ساتھ ہم آواز ہو کر حبیب جالب کی شہرہ آفاق نظم کے اشعار دہرانے لگتے۔تاہم بلاول بھٹو نے بھی شہباز شریف پر تنقید کرنے کے لیے انہی کا شاعرانہ انداز اپنایا ہے اور ایک شعر کے زریعے ان پر تنقید کی ہے۔شہباز شریف نے انتخابی مہم کے لیے کراچی کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے کراچی کے لوگوں کو سنہرے خواب بھی دکھائے اور کہا کہ وہ چھ ماہ میں کراچی کو پیرس بنا دیں گے۔