فیصل آباد ،ْزرعی یونیورسٹی میں ایم ایس سی (آنرز)‘ ایم فل اور ایم ایس ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے پہلے انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا

بدھ 27 جون 2018 15:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایم ایس سی (آنرز)‘ ایم فل اور ایم ایس ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے پہلے انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا ہے جس کے مطابق 16سالہ تعلیمی ڈگری یا ایف ای/ایف ایس سی کے بعد چار سالہ تعلیمی ڈگری مطلوبہ نمبروں کے ساتھ پاس کی ہو‘ 03جولائی تک یونیورسٹی ویب سائٹ پر اپنی آن لائن رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں گے اور 09جولائی کو متعلقہ شعبہ جات میں ان کا انٹری ٹیسٹ منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر گریجوایٹ سٹیڈیز پروفیسرڈاکٹر حق نواز کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں کم سے کم 50فیصد نمبرحاصل کرنے والے اُمیدوار داخلہ کیلئے فارم جمع کروانے کے اہل ہونگے۔ انٹری ٹیسٹ کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیاگیاہے جس کے لئے اُمیدوار یونیورسٹی ویب سائٹ پر آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے اپنی رول نمبر سلپ حاصل کریں گے۔ انٹری ٹیسٹ پاس کرنے والے اُمیدوار داخلہ کیلئے 17اگست 2018ء تک اپنے فارم جمع کروا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :