پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد،

عامر کیانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی حلقہ این اے 67 سے بلال اظہر کیانی،این اے 64سے آفتاب اکبر کے کاغذات مسترد

بدھ 27 جون 2018 16:22

پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد،
راولپنڈی27جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) ایپلیٹ ٹربیونل راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے ترجمان فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی این 67 سے مستردکر دیئے ہیں۔درخواست گزار نے فواد چوہدری پر اعتراض لگایا تھا کہ انہوں نے زرعی اراضی پر ٹیکس ادا نہیں کیے اورفواد چوہدری کا شناختی کارڈ میں نام بھی فواد احمد لکھا ہے ۔

اعتراضات جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار فخر عباس کاظمی نے دائر کئے تھے۔بدھ کے روز حلقہ این اے 67 سے ن لیگی امیدوار بلال اظہر کیانی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوئے۔بلال اظہر کیانی کے خلاف ریٹرنگ آفیسر نے دہری شہریت رکھنے کا ریفرنس دائر کیا تھا ،زرعی زمین، فارم ہاوس اور وراثتی زمین ظاہر نہ کرنے پر سردار غلام عباس کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوئے ،این اے 64 پی پی 23 سے ہی پی ٹی آئی کے امیدوار آفتاب اکبر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے، آفتاب اکبر نے اثاثہ جات ظاہر نہ کیے جس پر ان کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

ایپلیٹ ٹربیونل نے حلقہ این اے 61 سے عامر کیانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔عامر کیانی کے خلاف اپیل دائر کرنے والے درخواست گزار نے وقت مانگا تھاجس پرجسٹس عبادالرحمن لودھی نے کہا ہے کہ آج آخری دن ہے وقت نہیںدیا جا سکتا کاغذات نامزدگی منظور درخواست گزار الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرے۔