زیر زمین پانی کا اثاثہ آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ کیا جائے ‘آمنہ عمران خان
نہری پانی قابل استعمال بنانے کے لئے پلانٹ نصب کرنے کا منصوبہ بروقت مکمل کیا جائے‘ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے
بدھ 27 جون 2018 16:26
(جاری ہے)
گزشتہ روز واسا ہیڈ آفس کے دورے کے دوران منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ رہائشی سکیموں کو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی ہدایت کی جائے اور واسا کے علاوہ دیگر اداروں اور افراد کی طرف سے نصب کئے جانے والے ٹیوب ویلوں کو ریگولیٹ کرنے کے لئے قوانین وضع کئے جائیں۔
اجلاس کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیز نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کو واسا کے انتظامی ڈھانچے ‘ترقیاتی سکیموں‘ فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں اور آپریشنز اینڈ مینٹی نینس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور واسا کی گزشتہ سالوں کی کارکردگی‘آئندہ اہداف اور نظام میں اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پرلاہور میں پانی کی فراہمی کی موجودہ صورتحال‘ آئندہ انتظامات اور واسا کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں ڈاکیو مینٹری بھی دکھائی گئی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کو مون سون ہوائوں کے انتظامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔انہیں بتایاگیا کہ موسم برسات کے دوران حساس علاقوں سے جلد از جلد نکاسی آب یقینی بنانے کے لئے شہر میں 35مقامات پر ایمرجنسی کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں ۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے واسا کی طرف سے مون سون کے دوران نکاسی آب کے لئے کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ واسا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ۔ چیف ٹائون پلانر ایل ڈی اے سید ندیم اختر زیدی‘چیف میٹرو پولیٹن پلانر شکیل انجم منہاس ‘ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز واسا نوید اظہر ‘اسلم نیازی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.